اس تحریر کو موضوع شاعری, میری شاعری کے تحت شائع کیا گیا۔ | 3 تبصرے »
بطرز “ یہ میرا پریم پتر پڑھکر “
————————————————–
صدر صاحب لکھوں
جنرل لکھوں
یا پھر مو شر ف لکھوں
حیران ہوں کہ اس ای میل میں
آپ کو کیا کیا لکھوں
یہ میرا “شیم“ میل پڑھکر
کہ دل پہ آپ مت لینا
آپ تو صدرُ الصَدر ہو
آپ سب سے ہی بہتر ہو
آپ کو مسلم سمجھتا تھا
آپ تو روشن خیالی ہو
آپکو فوجی سمجھتا تھا
آپ تو سراپا سیاسی ہو
آپ کو اتنا ہی میں سمجھا ہوں
کہ بس آپ ہی آپ ہو ، آپ ہی آپ ہو
یہ میرا “شیم“ میل پڑھکر ۔ ۔ ۔
آپکو ڈھیٹ میں سمجھوں گا
آپکو ڈھیٹ ہی سمجھوں گا
جب تلک صدارت سے ہیں چِپکے
آپکو چِپکو ہی سمجھوں گا
گر چلے جائیں گے کہیں اور تو
نا جانے دیں گے آپکو ، نا جانے دیں گے آپکو
یہ میرا “شیم“ پتر پڑھکر
آپ ناراض نہ ہونا ۔ ۔
کہ صدرِ وطن ہو
آپ فخرِ وطن ہو ۔ ۔ ۔
اس تحریر کو موضوع 1 کے تحت شائع کیا گیا۔ | تبصرہ کریں »
ہم سوچتے تھے وہ “رن“ بنانے جاتے ہیں
اب چلا پتا کہ وہ “ زن “ منانے جاتے ہیں
آؤٹ ہوتے ہیں ، دیکھتے ہوئے “بالوں“ کی طرف
“شاٹس“ سے اپنے وہ “من“ چرانے جاتے ہیں
بیاں بازی Tuesday 5 February 2008
اس تحریر کو موضوع آج کا قطعہ, شاعری کے تحت شائع کیا گیا۔ | تبصرہ کریں »
انکو نظر آتا نہیں ، یا ہم انہیں دِکھتے نہیں
یہ عجب لوگ ہیں زمانے والے سمجھتے نہیں
آٹے ، بجلی اور گیس سے زندگی تو چلتی نہیں
بیاں بازی کے بنا شعلے بھی یاں بھڑکتے نہیں
حجاب Sunday 3 February 2008
اس تحریر کو موضوع آج کا قطعہ, شاعری کے تحت شائع کیا گیا۔ | تبصرہ کریں »
ترکی کی حکومت حجاب پر پابندی نرم کرنے کا سوچ رہی ہے ، ترکی نام کا اسلامی ملک ہے مگر اس میں یورپ سے زیادہ آزادی کی خواہش ہے ، مگر اسکا نام کا مسلمان ہونا بھی یورپ کو پسند نہیں اسی لیے اسے یورپی یونین میں شامل نہیں کیا جا رہا
مسلم کی پہچان اب آداب سے نہیں ہوتی
اسلام کی تشریح احباب سے نہیں ہوتی
شناخت میں آ جائے نہ کہیں اسلام کا عنصر
ترکی میں یہ پہچان حجاب سے نہیں ہوتی
اس تحریر کو موضوع آج کا قطعہ, شاعری کے تحت شائع کیا گیا۔ | تبصرہ کریں »
رئٹائیر جنرل مشرف صاحب نے فرمایا ہے کہ سابق فوجی افسران بے کار ہیں ۔ ۔
صدر نے اک نسخہ کیمیا ہے بتایا
وطن کی مشکلوں کو ہے سمجھایا
سابق فوجی افسر ہیں ہی بے کار
اپنے سابق ہونے کے بعد خیال آیا؟؟؟
ایک ملاقات Thursday 24 January 2008
اس تحریر کو موضوع آج کا قطعہ کے تحت شائع کیا گیا۔ | تبصرہ کریں »
امریکی وزیر خارجہ کونڈا لیزا راءیس نے مشرف سے ملاقات کی (خبر)۔
تو مشرف صاحب نے کہا
تم اگر ساتھ دینے کا وعدہ کرو ، میں یونہی پاکستانی پکڑواتا رہوں
تم یونہی حق میں بیان دیتی رہو، میں لیگ اپنی جتواتا رہوں
تو کونڈی نے کہا
تیرا ساتھ ہے اتنا پیارا ، کم لگتا ہے ٹرم یہ سارا
تیرے ساتھ تعاون میں ، ہمیں لینا پڑے گا اقتدار دوبارا
اس تحریر کو موضوع آج کا قطعہ کے تحت شائع کیا گیا۔ | تبصرہ کریں »
جب دیس میں اپنے مشرف ہو، تو لہو لہو آنسو کو پیو
جب یورپ میں جانا ہو تو، اب اور سے بھی زیادہ جیو!!!۔
اس تحریر کو موضوع بلاعنوان کے تحت شائع کیا گیا۔ | 2 تبصرے »
اسلام علیکم دوستو!
ایک اور بلاگ کیوں؟ اسلیے کہ ایک تو اردو ٹیک کو ٹیک کرنا تھا ، اور دوسرا ایک ایسی جگہ چاہیے تھی جہاں مجھے اچھے دوست ملتے ۔ ۔
اس بلاگ پر میں روزانہ ایک قطعہ لکھنے کی کوشش کروں گا ، آپ احباب کی کمنٹس میرے لءے مشعل راہ ہونگے ۔ ۔ تو آغاز کرتا ہوں اپنے اس شعر سے
رحمت جسنے خود پہ کر لی ہے لازمی
نام لے کہ اسی کا شروع کر رہا ہوں میں